15 دسمبر 2018 - 11:53
وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات اور گفتگو

دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے وزير اعظم سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے وزير اعظم عبداللہ بن ناصر آل ثانی سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و ثبات ، دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور، عالمی مسائل اور یمن میں قیام امن کے سلسلے میں مذاکرات جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169